ایس 14کا ضمنی الیکشن ، پیپلز پارٹی کے امیدوار اورنگ زیب پہنور کامیاب

ایس 14کا ضمنی الیکشن ، پیپلز پارٹی کے امیدوار اورنگ زیب پہنور کامیاب

جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اورنگ زیب پہنور کامیاب ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کیمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اورنگ زیب پہنور 24ہزار 87ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے محمد اسلم ابڑو 13ہزار 498لے کر دوسرے جبکہ پی ٹی آئی کے راجہ خان جکھرانی 8ہزار 960ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے انتخاب میں کامیابی کا جشن منانا شروع کر دیاہے جبکہ حلقے میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی جارہی ہیں ۔واضح رہے کہ یہ سیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار مقیم خان کھوسو کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ 2013کے جنرل الیکشن میں انہوں نے اپنے حریف ن لیگ کے اسلم ابڑو سے 62ووٹوں کی برتری سے یہ نشست جیتی تھی۔

مزید : صفحہ اول