طاہرالقادری اورشیخ رشیدکی ملاقات ،اہم امورپرتبادلہ خیال
لا ہور (جنر ل ر پورٹر )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی، جس میں تحریک قصاص سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،مزیداقدامات اٹھانے کافیصلہ۔تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کو انصاف نہ ملنے کی وجہ سے تحریک قصاص کا اعلان کیا گیا ہے، 20 اگست کو 77 اضلاع میں ریلیاں نکالی گئیں ہیں جبکہ احتجاجی دھرنے بھی دیئے گئے، اسی تناظر میں شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور بھی ملاقات میں شریک تھے۔