سندھ میں بچوں کے اغواء کی افواہیں پنجاب نے پھیلائیں،چانڈیو

سندھ میں بچوں کے اغواء کی افواہیں پنجاب نے پھیلائیں،چانڈیو

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کراچی سمیت صوبے بھر میں بچوں کے اغوا کی خبروں کا ذمہ دار پنجاب کو قرار دیدیا ۔ سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی میں بچوں کے اغوا کی افواہیں پنجاب سے پھیلائی جا رہی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ کے دوران مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بچوں کے اغوا کے واقعات نہیں ہوئے۔ اس بارے میں افواہیں پنجاب حکومت کے لوگوں نے پھیلائیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونا وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔جہاں جرائم زیادہ ہیں وہاں نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں ہورہا کیونکہ وہاں فرشتوں کی حکومت ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ میں جاری آپریشن میں تیزی لا رہے ہیں۔صوبے میں نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد بھی نظر آئے گا۔

مزید : صفحہ اول