ڈیرہ بگٹی سے 2مشتبہ افرادگرفتار

ڈیرہ بگٹی سے 2مشتبہ افرادگرفتار

کوئٹہ (این این آئی)ایف سی اور حسا س ادارے کی ضلع ڈیرہ بگٹی میں کارروائی 2مشتبہ افراد گرفتار، دہشت گر دوں کے ٹھکا نے مسما ر ۔ترجمان ایف سی کے مطابق ہفتہ کو ایف سی اور حسا س ادارے نے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے کلیری میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلا ع پر کارروائی کرتے ہوئے 2مشتبہ افراد گرفتار کر لیا جبکہ دہشت گر دوں کے زیر استعما ل 3 ٹھکا نوں کو مسما ر کردیا ۔ اور بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا دو مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے جو کافی عرصے سے کوئٹہ سمیت ڈیرہ بگٹی اور دیگر علاقوں میں دہشتگردی میں ملوث رہے ہیں مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

مزید : صفحہ اول