ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئے :حمزہ شہباز

ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا ...

بورے والا،لاہور(نامہ نگار،جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف ایم این اے نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف بلدیاتی اداروں پر مکمل اعتمادکااظہار کرتے ہیں کیونکہ جمہوری نظام میں بلدیاتی ادارے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں کے انتخاب کا مرحلہ ستمبر میں شفاف طریقہ سے طے ہونے کے بعد ستمبر کے آخر میں بلدیاتی ادارے کام شروع کردیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے بورے والا کے مقامی ہوٹل میں میڈیا کانفرنس سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پر مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی چوہدری نذیراحمدارائیں سید ساجد مہدی سلیم محترمہ تہمینہ دولتانہ ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاداحمدارائیں میاں ثاقب خورشید شمیلہ اسلم سینیٹر سعودمجید مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی232سابق ایم پی اے چوہدری یوسف کسیلیہ سابق صوبائی وزیرپیرغلام محی الدین چشتی اورچیئرمین اوورسیز سردار شہزاداحمدڈوگر بھی موجودتھے حمزہ شہبازنے کہا کہ قوم دیکھ رہی کہ126دن کے دھرنے والوں نے ملک کا کتنا نقصان کیا ہے احتساب ریلی والوں کا احتساب قوم2018میں ضرورکرے گی حکومت بجلی کے منصوبے تیزی سے مکمل کررہی ہے انشااللہ2018میں لوڈشیڈنگ کے جن کو بندکردیں گے،ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئے، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں اورمسلح افواج کے افسران اورجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ کراچی میں اغوابرائے تاوان اوربھتہ خوری کے واقعات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں آزادکشمیر کے انتخابات میں ن لیگ نے32نشستیں جبکہ پی ٹی آئی نے صرف2نشستیں حاصل کی ہیں یہ انتخابی نتائج عمران خان کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں عمران خان ریلیاں نکال کرقوم کا وقت ضائع کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے قرضے معاف کروائے جبکہ علیم خان نے غریبوں کی زمینوں پر قبضے کئے آج عمران خان ان کی ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر کس منہ سے احتساب کی باتیں کرتے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے نوازشریف نے توخود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے ہم عدالتوں کااحترام کرتے ہیں کیونکہ ہمارادامن صاف ہے قبل ازیں حمزہ شہبازشریف اپنے قافلے کے ہمراہ جب بورے والا شہر میں داخل ہوئے توجنرل بس سٹینڈ پرایم پی اے چوہدری ارشاداحمدارائیں کے دفتر کے سامنے سینکڑوں مسلم لیگی کارکنوں نے میاں حمزہ شہبازکا والہانہ استقبال کیااوران پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر ایم پی اے چوہدری ارشاداحمدارائیں اوران کے صاحبزادے عمران ارشاد نامزد چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری محمدعاشق ارائیں وائس چیئرمین حاجی افتخاراحمدبھٹی اوران کے گروپ سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی کونسلروں کی کثیرتعداد بھی موجود تھی حمزہ شہبازشریف اپنی آمد کے فوراً بعدپی پی232کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے نامزد امیدوار چوہدری محمدیوسف کسیلیہ اوران کے بھائی سابق ناظم چوہدری محمدیونس کسیلیہ کی رہائش گاہ چک225ای بی پہنچے اوران کے والد کی وفات پراظہارتعزیت کیااوربعدازاں مقامی ہوٹل میں بلائے گئے حلقہ پی پی232کی19یونین کونسلوں کے چیئرمینوں وائس چیئرمینوں اورکونسلروں کے گروپوں سے الگ الگ ملاقات کی اورحلقہ پی پی232سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری محمدیوسف کسیلیہ کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے لئے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف کا پیغام پہنچایا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسلزچوہدری محمداسحاق چوہدری احسان اللہ گھمن چوہدری محمد زاہد جٹ نثاراحمدولیکا میاں خالد بودلہ راناشاہد سرور زاہد رسول میاں محمد شہزاد چیئرمین لیاقت علی رزاق کھوکھر شاہین افضل عامر ممتاز چشتی پیرمحمدمطعیب چشتی نمایاں تھے مذکورہ چیئرمینوں نے حمزہ شہبازشریف کو اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا واضح رہے کہ حمزہ شہبازشریف کی بورے والا آمد کے سلسلہ میں ضلعی حکومت اورپولیس انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے جن پر حمزہ شہبازشریف نے اظہار اطمینان کیااورمقامی انتظامیہ کو شاباش دی۔

مزید : صفحہ اول