اینٹی کرپشن نے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات انٹربورڈ کراچی دبیر احمد کو گرفتارکر لیا

اینٹی کرپشن نے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات انٹربورڈ کراچی دبیر احمد کو گرفتارکر ...

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈائریکٹری اینٹی کرپشن نذر محمد نے کہاہے کہ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات انٹر بورڈ دبیر احمد کو کرپشن الزامات کے تحت گرفتار کر لیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نذر محمد کا کہناتھا کہ دبیر احمد کو رشتے دار کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیاہے ،دبیر احمد پر نتائج میں ردو بدل کے عوض کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے ،دبیر احمد اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں نامزد ہے ۔ذرائع کاکہناتھا کہ انٹربورڈ میں کرپشن کی تحقیقات کے بعد دبیر احمد روپوش ہو گیا تھا ۔

مزید : صفحہ آخر