آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے ہائیکورٹ میں 17سنگل اور6 ڈویژن بنچز تشکیل دیدیئے گئے

آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے ہائیکورٹ میں 17سنگل اور6 ڈویژن بنچز تشکیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے مجموعی طور پر 17 سنگل اور6 ڈویژن بنچز تشکیل دے دیئے ہیں۔عدالت عالیہ سے جاری ہونے ولاے روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ کی صدر نشست لاہورکے لئے 3 ڈویژن اور9 سنگل بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈویژن،3 سنگل بنچ اور ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے 3سنگل اور ایک ڈویژن بنچ تشکیل دیا گیا ہے ۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈویژن اور دو سنگل بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -