امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو پھر ملک بدر کر دیا گیا

امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو پھر ملک بدر کر دیا گیا

لاہور(اے این این) پانچ اگست کو ترکی کے راستے پاکستان داخل ہونے والے بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو ایک بار پھر ملک بدر کر دیا گیا ہے ،امریکی شہری کو اسلام آباد سے لاہور اور پھر لاہور سے نیویارک روانہ کیا گیا ہے،میتھیو کے سفری اخراجات حکومت پاکستان کو برداشت کرنا پڑے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلیک لسٹ میں شامل امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو عدالتی حکم پر ایک بار پھر ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ کی صبح امریکی شہری کو قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 711کے ذریعے لاہور سے نیویارک روانہ کیا گیا ہے ۔یہ پرواز براستہ مانچسٹر نیویارک جائے گی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور امریکی شہری کو اسلام آباد سے لاہور لانے والے ایف آئی اے کے 5 اہلکار میتھیو بیرٹ کے ہمراہ رہے۔اس سے قبل امریکی بلیک لسٹ شہری میتھیو بیرٹ کو گزشتہ رات دس بجے اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 657 کے ذریعے لاہور لایا گیا تھا۔ نیویارک میں وہ جان ایف کینڈی ایئر پورٹ پر اتریں گے۔اس سے پہلے امریکی بلیک لسٹ شہری کو اڈیالہ جیل سے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا۔ ان کو بے دخل کرنے کا حکم عدالت نے دیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر