عوامی تحریک کی ریلی اور دھرنے کیلئے 3500اہلکار ڈیوٹی پر تعینات رہے

عوامی تحریک کی ریلی اور دھرنے کیلئے 3500اہلکار ڈیوٹی پر تعینات رہے

لاہور (این این آئی )صوبائی دارالحکومت کی معروف شاہراہ مال روڈ پر عوامی تحریک کی ریلی اور دھرنے کے لئے 3500اہلکار حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات رہے۔ ایس پی سکیورٹی رانا طاہر کے مطابق نا صر باغ تا چیئرنگ کراس 17مقامات کو عام ٹریفک کیلئے بند کرکے متبادل راستے بنائے گئے ، 2ایس پیز کی نگرانی میں اضافی 9ڈی ایس پیز کی ڈیو ٹی لگائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ39انسپکٹرز ، 94پٹرولنگ آفیسرز،205دفتری سٹاف، 749وارڈنزبھی تعینات کیے گئے تھے۔ جلسے میں مجموعی طورپر 3500پو لیس افسران و اہلکاران تعینات تھے ۔

مزید : صفحہ آخر