کوہاٹ میں خوان کی ہولی، دیرینہ تنازعہ میں باپ دو بیٹوں سمیت 4افراد جاں بحق، 4زخمی

کوہاٹ میں خوان کی ہولی، دیرینہ تنازعہ میں باپ دو بیٹوں سمیت 4افراد جاں بحق، ...

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) شکردرہ میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر دو گرپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں بات ان کے دونوں بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے میں فریق اول سے رفیق الرحمن ولد عبدالرحمن اور اس کے دو بیٹے عتیق الرحمن ،شفیق الرحمن جاں بحق ہوئے جبکہ فریق دوم سے ویلج ناظم منیر خان ولد انور بیگ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں چار بھی راہگیر شامل ہیں جن میں رحیم بادشاہ ، نسیم اختر ،عائشہ انسال ، اجالا شامل ہیں پولیس نے عائشہ انسال کی عمر تقریباََ ایک سال اور اجالا کی عمر پانچ سال بتائی۔ تفصیلات کے مطابق شکردرہ میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر مخالفین کی گاڑی میں سوار فریق پر اندھادھند فائرنگ سے چار افراد جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے رفیق الرحمن اور ان کے بیٹے عتیق الرحمن ،شفیق الرحمن موٹر کار میں جا رہے تھے جبکہ منیر خان اور دیگر ساتھیوں نے گھات لگا کر ان پر فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلے میں رفیق الرحمن اور اس کے بیٹے عتیق الرحمن ،شفیق الرحمن موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرے گروپ سے ویلج ناظم منیر خان ولد انور بیگ جاں بحق ہوئے جبکہ زخمیوں میں چار راہگیر شامل ہیں جن میں دو معصوم بچیاں ، عائشہ انسال ،اجالا سمیت نسیم اختر اور رحیم شاہ شامل ہے زخمیوں کو سول ہسپتال شکردرہ لایا گیا جنہیں بعد ازاں کوھاٹ ریفر کر دیا گیا جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں تاہم کسی بھی فریق کی جانب سے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی۔

مزید : صفحہ آخر