خارجہ پالیسی پر نظر ثانی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمہ کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمٰن

خارجہ پالیسی پر نظر ثانی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمہ کی ضرورت ہے، مولانا فضل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اورقومی اسمبلی کی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ دہشت گردی کا ناسورملک کیلئے زہرقاتل ہے اسکے مکمل خاتمے تک امن وامان کے قیام کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا۔ضرورت اس امرکی ہے کہ عوام کوہشت گردوں کے رحم وکرم پرنہ چھوڑاجائے اور بلاتفریق اس ناسورکے خاتمے کیلئے ٹھوس اورعملی اقدامات کئے جائیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وطن عزیزدہشت گردی کامتحمل نہیں ہوسکتا،حکمرانوں کوخارجہ پالیسی پرنظرثانی کرناہوگی ورنہ دہشت گردی اورقتل وغارت کی یہ آگ کبھی نہیں بجھے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اوردیرپااقدامات کرے اوران خفیہ ہاتھوں کوبے نقاب کرے جووطن عزیزکوعدم استحکام کی طرف لے جارہے ہیں،ایسے عناصرکی بیخ کنی ناگزیرہے۔انہوں نے کہاکہ ملک قوم اورجمہوریت کی بقاء کیلئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اتحادواتفاق کامظاہرہ کریں اورملک دشمن عناصرکے خلاف سیسہ پلائی دیواربن جائیں۔مولانافضل الرحمن نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ موجودہ حکومت اپنی جمہوری مدت پوری کریگی اورامیدہے کہ دہشت گردی کوجڑسے اکھاڑنے کیلئے ٹھوس منصونہ بندی کریگی ، وقت آگیاہے کہ ملکی وحدت سلامتی اوربقاء کیلئے تمام تراختلافات کوبھلاکرہم آہنگی کامظاہرہ کیاجائے۔

مزید :

صفحہ آخر -