سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا کی افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کرینگے: ڈی آئی جی آپریشنز

سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا کی افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کرینگے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر (این این آئی )ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حید ر اشرف نے کہا ہے کہ بچوں کے اغواء کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں اور عام شہریوں کو مبینہ اغواء کار قرار دے کرتشددکانشانہ بنانے والوں کیخلاف بھی قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیاہے ،شہر میں کسی منظم اغواء کارگروہ کے سرگرم ہونے کا تاثر قطعاًبے بنیاد ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے او راے پلس کیٹگری کے سکولوں میں پو لیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور یہاں ایس پی اور ڈی ایس پیز کوذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ مذکورہ سکولوں میں جی پی ایس سسٹم نصب کئے گئے ہیں اور جیسے ہی سکول انتظامیہ اسے پریس کر ے گی تو اس کی اطلاع پو لیس انفارمیشن سسٹم میں پہنچ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کے سامنے اغواء کی افواہوں کو زیر بحث لانے سے گریزکریں ، جو لو گ سوشل میڈیا پر بچوں کے اغواء کے حوالے سے جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ ایسے لو گ جو کہ عام شہریوں کو ذاتی دشمنی کی بنا پر مبینہ اغواء کارقرار دے دیتے ہیں انہیں تشدد کا نشانہ بنا تے ہیں ان کے خلاف بھی ایف آئی آرز درج کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -