چین میں جانوروں کو بھی لگژری سہولیات ملنے لگیں،کتوں کے نہانے کیلئے سوئمنگ پول

چین میں جانوروں کو بھی لگژری سہولیات ملنے لگیں،کتوں کے نہانے کیلئے سوئمنگ ...
چین میں جانوروں کو بھی لگژری سہولیات ملنے لگیں،کتوں کے نہانے کیلئے سوئمنگ پول

  

بیجنگ(مانیٹرن ڈیسک)چین میں انسان تو کیا اب کتوں کو بھی لگڑری سہولیات ملنے لگیں،چینی چنگ دو میں کتوں کے نہانے کیلئے علیحدہ سوئمنگ پول بنادیا گیا ہے۔انگلش اخبار ڈیلی میل نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھیلگڑری سہولیات دی جارہی ہیں،چین کے شہر چنگ دو میں کتوں کے نہانے کیلئے سوئمنگ پول بنادیے گئے ہیں،ان سوئمنگ پولز میں وہ تمام سہولیات رکھی گئی ہیں جو انسانوں کے سوئمنگ پولز میں ہوتی ہیں۔چنگ دو میں بنائے گئے دو مختلف پولز میں سے ایک دو فٹ گہرا اور دوسرا 1 فٹ سات انچ گہرا ہے،دونوں میں بیس سے تیس کتے ایک وقت میں اکٹھے نہا سکتے ہیں،اس پول میں ہر کتے کی انٹری اس کے سائز کے حسا ب سے ہوگی،ہر انٹری کی فیس نوے یوان ہے جو 1400روپے پاکستانی بنتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر