قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کاڈاکٹر عاصم کے ویڈیو بیان پر سندھ حکومت کو خط

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کاڈاکٹر عاصم کے ویڈیو بیان پر سندھ حکومت کو خط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے حکومت سندھ کو ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان میڈیا پر نشر ہونے سے متعلق تحقیقات کیلیے خط لکھاہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان میڈیا پر نشر ہونے سے متعلق حکومت سندھ کو تحقیقات کے لئے خط لکھ دیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ انڈر ٹرائل ملزم کا ویڈیو بیان کیسے میڈیا پر جاری ہوا،اس کی تحقیقات کی جائیں۔خط کے جواب میں سندھ حکومت نے ایس پی گلشن اقبال ڈاکٹر فہد کو انکوئری آفیسر مقرر کردیا ہے۔ ڈاکٹر فہد نے انسدا دہشت گردی کی عدالت سے ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کی اجازات مانگ لی ہے۔عدالت نے17ستمبر کے لیے اسپیشل پبلک پراسکیوٹرودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انکوئری آفیسر کو تفتیش کی اجازت دیدی۔

مزید : کراچی صفحہ اول