مردان میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،بم برآمد ،1 گرفتار
مردان(بیورورپورٹ)مردان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، ساڑوشاہ پولیس نے اہم دہشت گرد گرفتار کر لیا۔دو ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈ ی ایس پی تخت بھائی سرکل فضل واحد خان کو اطلاع تھی کہ مردان میں دہشت گردی کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساڑو شاہ گوہر تاج خان کو الرٹ کر کے گزشتہ رات بوقت 10بجے رجڑ چارسدہ روڈ پر واقع جہازنوں گراؤنڈ کے قریب ایک مشتبہ لڑکا صالح حیات عرف حیدرولد پرویز خان سکنہ سافو چورہ مردان بعمر 24/25سال کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے02 عدد روسی ساختہ ہینڈ گرنیڈ اور اہم ڈیٹا برآمد کر لیا۔گرفتار ملزم نے سرسری انٹاروگیشن میں پولیس کو بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ ساڑو شاہ اور پولیس پیٹرولنگ موبائل میرا ٹارگٹ تھا۔ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اُگل دیئے ہیں ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جس سے اہم انکشافات بھی متوقع ہے۔