حیدرآبادچیمبرکے صدر 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

حیدرآبادچیمبرکے صدر 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار حیدر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہر اللہ کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ۔ہفتہ کو نیب حکا م نے ملزم گوہر اللہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا ۔نیب حکام نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم کو کوئلے کی کان ایک سال کی لیز پر پاور جنریشن کے لیے ملی تھی ۔ملزم سرکاری افسران کے ساتھ مل کر کوئلے کی فروخت کی جس سے قومی خزانے کو 2ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ۔عدالت نے گوہر اللہ کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ۔واضح رہے کہ گوہراللہ کے ساتھ سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی سندھ سہیل اکبرشاہ بھی اس کیس میں نامزد ہیں ۔