جامعہ زکریا جناح آڈیٹوریم میں جنوبی پنجاب کے پیف سکول پارٹنرز کااجلاس

جامعہ زکریا جناح آڈیٹوریم میں جنوبی پنجاب کے پیف سکول پارٹنرز کااجلاس

ملتان( سٹاف رپورٹر)چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن قمر ا لاسلام راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فا ؤنڈیشن کے 67فیصد سکول جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں واقع ہیں جبکہ 69 فیصد طالب علموں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔۔ یہ بات انہوں نے سکول پا رٹنرز کے اجلاس سے خطاب میں بتائی۔بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے جناح آڈیٹوریم میں منعقدہ سہ روزہ ضلعی را بطہ اجلاسوں کے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

پہلے روز بہاولپور ، لودھراں، رحیم یار خان اور خانیوال کے 1047سکول پارٹنرز نے شرکت کی ۔چیئرمین پیف نے کہاکہ بے وسیلہ طبقات میں فروغ تعلیم ہمارا مشن ہے ۔۔ ضرورت اس ا مر کی ہے کہ تعلیم تک رسائی میں حاہل رکاوٹوں کو د ور کیا جائے تاکہ ہر بچے کو پڑھنے کا حق ملے۔ایم ڈی پیف طارق محمود نے اپنے خطاب میں بتایا کہ پارٹنر سکولوں کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ موافق ماحول میں کوالٹی ایجوکیشن حاصل کر کے طالبعلم خود اعتماد ی کے ساتھ زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ ضروری تعلیمی سہولیات رکھنے والے پا رٹنر سکولو ں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جامع پالیسی وضع کی جا رہی ہے ۔ پیف کی کوشش ہے کہ مستحق طا لب علم بالخصوص طالبات اپنے گھروں کے نزدیک تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکول سکیورٹی اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری ہونے و الی حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ اسی طرح ہم نصابی سر گرمیوں کو پروان چڑ ھایا جائے۔تقریب سے مختلف پروگرام ڈ ائریکٹرز نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر