اساتذہ ووٹر لسٹوں کی تصدیق میں مصروف سکولوں میں طلبہ کی تعلیم متاثر ہونے لگی

اساتذہ ووٹر لسٹوں کی تصدیق میں مصروف سکولوں میں طلبہ کی تعلیم متاثر ہونے لگی

ملتان( سٹاف رپورٹر)اساتذہ ووٹر لسٹوں کی تصدیق میں لگ گئے ‘ سکولوں میں بچوں کی تعلیم متاثر ہونے لگی‘ بتایا گیا ہے کہ الیکشن 2018کے سلسلے میں سکول اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ گھر گھر جا کر سروے کریں کہ وہاں (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کتنے ووٹر ہیں اور کتنے ووٹر وفات پا چکے ہیں یا علاقہ چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں شفٹ ہو چکے ہیں ‘اس بارے میں نئی فہرستیں تیار کی جائیں گی ‘ اس پر تعلیمی حلقوں نے تنقید کی ہے کہ یہ کام سکولوں کی گرمیوں کی اڑھائی ماہ کی تعطیلات میں مکمل کیا جانا چاہئیے تھا‘ اب سکول کھل چکے ہیں تو اساتذہ کو سکولوں میں ہونا چاہئیے لیکن بڑی تعداد میں اساتذہ ووٹر وں کی چھان بین کا کام کر رہے ہیں‘کلاس میں استاد نہ ہونے سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے‘ مختلف سکولوں میں ہیڈ ماسٹر زاپنا دفترچھوڑ کر خود بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر