کراچی ،سابق سینئر سول جج کو 5سال قید اورجرمانے کی سزا

کراچی ،سابق سینئر سول جج کو 5سال قید اورجرمانے کی سزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن عدالت نے سابق سینئر سول جج کو کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر 5سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے ۔ہفتہ کو مقامی اینٹی کرپشن عدالت میں سابق سینئر سول جج انیس علی محمد کو کرپشن کیس میں پیش کیا گیا ۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر انیس علی محمد کو 5سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔سابق سول جج پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات تھے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول