پاکستان عوامی تحریک کی پنجاب ،سندھ اور خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں قصاص ریلیا

پاکستان عوامی تحریک کی پنجاب ،سندھ اور خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں قصاص ...

لاہور،پشاور،کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک ایک بار پھر سڑکوں پرآگئی ۔ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے متعددشہروں میں میدان سجا لیا۔ لاہور میں عوامی تحریک کی قصاص ریلی ناصر باغ سے چیئرنگ کراس پہنچی ۔ مال روڈ کی اطرف کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے سٹیج تیار کیاگیا۔ طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کیا۔ سرگودھا اور بھکر میں بھی عوامی تحریک کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ جھنگ میں گڑھ موڑ پر دھرنا دیا گیا۔ مظاہرین نے لیہ روڑ بلاک کر دیا۔ بہاولپور میں فرید گیٹ سے چوک فوراہ تک مارچ کیا گیا۔ لاڑکانہ میں بھی عوامی تحریک کی کارکنوں نے قصاص ریلی نکالی۔ پاکستان عوامی تحریک نے پشاور میں ہشت نگری سے قیوم سٹیڈیم تک قصاص ریلی نکالی۔ کارکنوں نے قیوم سٹیڈیم سے پریس کلب تک پیدل مارچ بھی کیا۔

قصاص ریلی

مزید : کراچی صفحہ اول