شریف برادران شہنشاہت کے شوق میں آخرت کا حساب بھول چکے، عزیر لطیف
وہاڑی ( نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب چودھری عزیرلطیف نے کہاہے کہ پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے میں چھپکلی بن کے اٹک چکاہے نہ نگل پارہے ہیں نہ اگل پارہے ہیں پوری دنیامیں پانامہ لیکس نے حکمرانوں کوذلیل ورسواکرکے رکھ دیاہے شریف برادران شہنشاہیت (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
کے شوق میںآخرت کے حساب کوبھول چکے ہیں جبکہ غریب عوام مہنگائی، لاقانونیت، دہشت گردی،چھوٹے بچوں کے اغواکے خوف سے گھروں میں محصورہوکررہ گئے ہیں وہ گذشتہ روز جماعت اسلامی کے ضلعی راہنماؤں اورکارکنوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پرضلعی امیرسیدجاویدحسین شاہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالخالق شاکر،حاجی محمدطفیل وڑائچ ،راؤ خلیل احمد،انجینئرحاجی محمدرفیق،عبدالعزیز بھٹہ،شکیل رضاودیگربھی موجودتھے چودھری عزیرلطیف کاکہناتھاکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں موروثیت کاشکارہوچکی ہیں جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جمہوری و انقلابی جماعت ہے جس میں موروثیت نہیں بلکہ اراکان اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر جماعت کے ووٹ کے ذریعے ہر طرح کے عہدے پر فائز ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی کہ عوام کوسیاسی جماعتوں نے باالکل مایوس کردیاہے اب عوام مذہبی سیاسی جماعتوں کی طرف امیدبھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں اس لئے تمام مذہبی سیاسی ومذہبی جماعتوں کواپنے فروعی اختلات بھلاکرعوام کی توقعات پرپورااترناچاہئے اورقوم کواسلامی تعلیمات سے اگاہ کرنے کیلئے عوام سے رابطہ مہم شروع کردینے کی ا شدضرورت ہے۔