ڈکیتی ، چوری کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف انجمن تاجران کالے منڈی کااحتجاجی مظاہرہ

ڈکیتی ، چوری کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف انجمن تاجران کالے منڈی کااحتجاجی ...

ملتان(کا مر س ر پو ر ٹر)ملتان شہر میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران کالے منڈی کے زیر اہتمام کالے منڈی میں احتجاج کیا گیا اس احتجاجی مظاہرے میں تاجر رہنماؤں شہباز قریشی، مقبول قریشی، زاہد صدیقی نے کہا کہ آئے روز ملتان کی مارکیٹوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے تاجر برادری میں سخت بے چینی پیدا ہوگئی ہے اور تاجر برادری حکومت کو ٹیکس ادا کرنے کے باوجود تاجروں کو تحفظ نہیں دیا جاتا ہے الٹا تاجروں کو دوران ڈکیتی احتجاج کرنے پر پرچہ درج (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ملتان کی تاجر برادری وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پرتاجروں کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جائیں اور تاجروں کی ڈکیتیوں کے ملزمان گرفتار کرکے مال برآمد کیا جائے ورنہ حالات کی خرابی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی مظاہرہ میں زاہد صدیقی، خالد قریشی، کامران رشید، اکبر علی، سجاد، عمر سلیم، شہزاد بھٹہ، کاشف، سعید، خادم ، اعجاز ودیگر نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر