سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا طالبعلم پر تشدد،بیہوش کردیا

سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا طالبعلم پر تشدد،بیہوش کردیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)خانیوال کے نواحی علاقے چک نمبر 87/10Rکا رہائشی 12سالہ شرجیل جو کہ ساتویں جماعت کا طالبعلم ہے اور ساتھ والے گاؤں کے مدرسہ میں قاری عبدالغفار سے قرآن مجید پڑھتا ہے ۔بھائی کے ساتھ قرآن پڑھنے کے لیے مدرسہ گیا تو سبق یاد نہ کرنے پر استاد طیش میں آگیا اس نے دوسرے بچوں کی چھٹی کروا دی شرجیل اور اس کے بھائی کونہ جانے دیا۔ طالبعلم پر ڈنڈوں، سوٹوں ،تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی۔طالبعلم کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات پڑ گئے ۔ جنہیں دیکھ کر قاری موقع (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

سے فرار ہو گیا بچے کو گھر والے بے ہوشی کی حالت میں اٹھا کر گھر لے گئے ۔بچے کے ور ثا نے پولیس تھانہ صدر کو درخواست دی ہے اور اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تھانہ صدر پولیس خانیوال نے تحریری درخواست ملنے کے بعد قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر