محکمہ صحت کی قومی پولیو مہم 29 اگست سے شروع ‘ ٹیمیں تشکیل

محکمہ صحت کی قومی پولیو مہم 29 اگست سے شروع ‘ ٹیمیں تشکیل

ملتان ‘ ڈیرہ غازی خان ‘ راجن پور ( وقائع نگار ‘ نمائندگان ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں محکمہ صحت کی قومی پولیو مہم 29 اگست سے شروع ہوگی ‘ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ۔ تفصیل کے مطابق ۔ضلعی حکو مت ملتا ن کے زیر اہتما م قومی پولیو مہم کا آ غا ز 29 اگست سے ہو گا۔ جس کے دورا ن 5 سا ل سے کم عمر 8 لا کھ سے زائد بچو ں کو گھر گھر مہم کے دور ان پولیو کے قطر ے پلا ئے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جا نب سے 1693 ٹیمیں تشکیل دید ی گئی ‘ انتظا ما ت کا جا ئز ہ لینے کیلئے ڈسٹر کٹ پولیو کمیٹی کا اجلاس ڈسٹر کٹ آ فیسر کوآرڈی نیشن زاہد اکرا م کی صدارت میں ہوا ۔ای ڈ ی او ہیلتھ ڈا کٹر افتخا ر قر یشی سمیت ضلعی افسران بھی (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

اس موقع پر موجود تھے ۔ پولیو کی اس مہم میں محکمہ صحت کی 2026 ٹیمیں جن میں لیڈ ی ہیلتھ ورکرز ،محکمہ صحت کا عملہ ، محکمہ تعلیم کا عملہ اور دیگر سر کا ر ی محکمو ں کا عملہ شامل ہے جوگھر گھر جا کر پانچ سا ل کم عمر کے تما م بچو ں کوپولیو کے قطر ے پلا ئیں گے ۔ضلع بھر کے ہر ہسپتال ، ڈسپنسر ی ،بس اسٹینڈ ، ویگن اسٹینڈ اور ریلو ے اسٹیشن پر مہم کے چو تھے دن 1 ستمبر کو صبح 8 بجے سے شا م 5 بجے تک پولیو کی ٹیمیں موجود رہیں گی ۔ راجن پور سے نامہ نگار ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ تحصیل رپورٹر کے مطابق 29اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں تین لاکھ ،باون ہزار ،پانچ سو پچھتر، پانچ سال تک کے بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔یہ بات ڈی او سی میاں آفتاب احمد نے پولیو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ،ای ڈی او سی ڈی ،ای ڈی او فنانس،ڈی ایچ او،اے ڈی ایل جی ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور پولیو کنٹرول روم سے ڈاکٹر ہاشم علی اور آفتاب شاہ‘ مولانا جلیل الرحمان صدیقی اوردیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈی سی او ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دیں .انہوں نے یہ بات ضلعی انسدادپولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی و تحفظ کیلئے اربن ایریا میں پولیس جبکہ ٹرائیبل ایریا میں بی ا یم پی فورس ان کے ساتھ رہے گی . ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے اجلاس کو بتایاکہ آئندہ پولیو مہم 29سے 31اگست تک جاری رہے گی جس میں پانچ سال کی عمر کے پانچ لاکھ 80ہزار 683بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کیلئے محکمہ صحت کی طرف سے 1451ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 1304موبائل اور 16ٹرانزٹ شامل ہیں . اجلاس میں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اصغر مجید بلوچ، عبدالجبار، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس ، ڈی او ایچ ڈاکٹر سید گل حسن ، رسالدار بی ایم پی خرم عباس کھوسہ ، ڈی ای او سکینڈری شوکت علی شیروانی، تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی اوایچ کے علاوہ عالمی ادارہ صحت ، یونیسف ، ایم این سی ایچ پروگرام کے نمائندہ افسروں ،پولیو ٹیموں کے انچارج میڈیکل افسروں و سپروائزروں نے شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر