طٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق، امتحان میں ناکامی پر طالبعلم کی خودکشی، 3بچے ڈوب گئے

طٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق، امتحان میں ناکامی پر طالبعلم کی خودکشی، ...

سکندر آباد،خانیوال،گڑھا موڑ،وہاڑی،ڈیرہ غازیخان،رحیمیار خان(نمائندگان)ٹریفک حادثات میں6افراد جاں بحق ہوئے۔3بچے ڈوب گئے جبکہ امتحان میں ناکامی پر طالبعلم نے خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق وہاڑی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق چک نمبر 47ڈبلیوبی کا رہائشی محمد کلیم سجاد وہاڑی کے معروف نجی تعلیمی ادارہ دی پبلک سکول میں زیر تعلیم تھا مبینہ طو ر پر آج جونہی نہم کے امتحا ن کا نتیجہ آیا جس میں وہ فیل ہوگیا تو اس نے دلبراشتہ ہوکر پسٹل سے اپنے آپ پر فائر کھول دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوکر گر پڑا ریسکیو 1122کی ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا لیکن طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا ۔سکندر آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق عالم ستار قبرستان کے مجاور محمد بلال کا چار سالہ بیٹا نہر میں ڈوب کر ہلا ک ہوگیا.خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے سرائے سدھو دریائے راوی کے کنارے کھیلتے ھوئے دو بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق۔ دونوں کی عمریں 5 سال ایک کا نام حسن اور دوسرے کا نام شہباز ہے ہیں غوطہ خور نے دونوں بچوں کی لاشیں دریا سے نکال لیں اور ورثا کے حوالے کر دیں۔ ڈوبنے والے دونوں بچے آپس میں کزن اور موضع سدھو کانویں کے رہائشی ہیں۔گڑھا موڑ سے نامہ نگار،سپیشل رپورٹر کے مطابق دنیا پور سے براستہ چوک میتلا ٹبہ سلطان پور لاہور جانے والی گجر طیارہ تیز رفتار بس نمبری 2403 بی ڈی عاصم چوک ٹبہ سلطان پور ہوٹل کے باہر سوئے ہوئے مسافروں پر چڑھ گئی جس کی وجہ سے بلال ولد رمضان سیال وارڈ نمبر9 ٹبہ سلطان پور اور لیاقت علی ولد مبارک علی جٹ رندھاوا بستی واہلہ موضع بوٹا ملتان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چھ شدید زخمی راہگیروں کو ٹبہ سلطان پور کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ملتان روڈ پر بائی پاس کے قریب مخالف سمت سے آنیوالا ٹرک تیز رفتاری کی وجہ سے موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل رکشہ سے جا ٹکرایا ، حادثہ میں بارہ سالہ اقراء ، 60سالہ سعیدہ بی بی زوجہ الہی بخش اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں میں سے سیف اللہ اور ہاشم کی حالت خطرے میں بتائی جارہی ہے۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق 3روز قبل موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدید زخمی ہونے والے عمر دین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں گزشتہ روز 45سالہ عمر دین زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر