بلا تفریق رنگ ونسل انسا نیت کی خدمت کو شعار بنا نا گا ،محمد عبد الشکور

بلا تفریق رنگ ونسل انسا نیت کی خدمت کو شعار بنا نا گا ،محمد عبد الشکور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدرمحمد عبدالشکور نے کہا ہے کہ کمزور اورمجبور طبقات کی خدمت بڑی عبادت ہے ،یہ بات انہوں نے عالمی یوم انسانیت پر اپنے بیان میں کہی ،محمد عبد الشکور نے کہا کہ بلا تفریق رنگ ونسل انسا نیت کی خدمت کو اپنا شعار بنا نا ہو گا تاکہ نہ صرف معاشرے کے کمزور او ر پسے ہو ئے طبقے کی مدد ہو سکے بلکہ اس کی بحالی کے بھی اقدامات کیے جاسکیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم انسانیت منا یا گیا جس کا مقصد کمزو ر و محروم طبقات کی مددکے جذبے کو فروغ دینا اورلوگوں میں شعود آگہی پیدا کر ا کر نا ہے اور انہیں معاشرے کا مفید اور کار آمد شہری بننے میں مدد فراہم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کر نے والے لوگ موجود ہیں اور خدمت کے اس عمل سے انسان دوستی اور خیر خواہی پروان چڑھتی ہے ،انہوں نے کہا انسان دوستی اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات انجام دینے میں مسلمانوں کی ذمہ داری دیگر قوموں اور طبقات سے زیادہ ہے کیونکہ دین اسلام کا بنیادی درس ہی فلاح و انسانیت کی خیر خواہی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں قدرتی آفات سے بچاؤ، صحت، تعلیم،دور دراز علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی،یتیموں کی کفالت، کم آمدنی یا بیروزگار افراد میں بلاسود قرضوں کی تقسیم ،بے آسرااور غریب خاندانوں میں فوڈ پیکیجز اورعیدِ قرباں پرگوشت کی بلاتفریق رنگ و نسل تقسیم میں پیش پیش ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر