مہمند ایجنسی ،لائن مین کھمبے سے گر کر جاں بحق

مہمند ایجنسی ،لائن مین کھمبے سے گر کر جاں بحق

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، تحصیل صافی مامد گٹ گریڈ سٹیشن کا مقامی لائن مین کھمبے سے گر کر جاں بحق۔ زاہد اللہ بجلی ٹھیک کرنے کے دوران کھمبے سے گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل صافی میں گزشتہ روز مامد گٹ گریڈ سٹیشن میں قوم کی طرف سے مقرر کردہ مقامی رضا ء کار لائن مین زاہد اللہ ولد وحید معمول کے مطابق دوران ڈیوٹی بجلی کی ترسیل کیلئے ضروری مرمت کر رہا تھا کہ کھمبے سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ جنہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہاں پر جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ان کا ایک بھائی اور چچا بجلی کا کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر