ڈیرہ ،مختلف حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 جاں بحق ،4 زخمی

ڈیرہ ،مختلف حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 جاں بحق ،4 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کھتی چیک پوسٹ اور پہاڑ پور روڈ پر دو مختلف حادثات کے دوران دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں کھتی چیک پوسٹ کے قریب دو موٹرکاروں کے تصادم میں ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔ جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا ۔دوسرے واقعہ میں پہاڑپور روڈ پر روہیلہ گاؤں کے قریب موٹرکار اور موٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل پر سوار بیوی جاں بحق ہوگئی جبکہ شوہر زخمی ہوگیا ۔