آزادی بڑی نعمت ہے ،قدر کرنی چاہئے ،شاکر بابا

آزادی بڑی نعمت ہے ،قدر کرنی چاہئے ،شاکر بابا

نوشہرہ(بیورورپورٹ)بزرگ دوست تنظیم کے مرکزی چےئرمین شاکر بابا نے کہاہے کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اللہ کے فضل سے پاکستان ایک آزاد مملکت ہے آج ہم پاکستان کے آزاد فضاؤں میں سانسیں لے رہے ہیں یہ آزادی ہمیں اپنے اصلاف کے قربانیوں کے بعد ملی ہے لیکن افسوس ہمارے پاس اس کی کوئی قدر نہیں آزادی کا قدر ہمیں تب محسوس ہوتا جب ہمارے آنکھوں کے سامنے پاکستان آزاد ہوا ہوتا پاکستان کی آزادی میں مسلمان اور پاکستان کے نان مسلم برادری کے اکابرین بھی برابر کے شریک ہیں یہ ملک اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور مذہب اسلام ہمیں اقلیتوں کے حقوق کی تحفظ کا درس دیتا ہے اس بنیاد پر پاکستان مسلمانوں اور نان مسلم برادری کا مشترکہ ملک ہے ہم اس ملک کی بقاء وسا لمیت کی خاطر بلاکسی مذہبی تفریق کے متحد ہیں اس ملک کے مسجد، امام بارگاہیں، مندر، چرچ کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ کینٹ لمباویڑہ میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں اقلیتی برادری ،بزرگ دوست تنظیمات کے عہدیداروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور روی کمار تھے جبکہ تقریب سے بزرگ دوست تنظیم کے صوبائی اقلیتی صدر سدیش کمار نے بھی خطاب کیا شاکر بابا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی قدر ان قوموں کے ساتھ ہوتی ہے جو غلامی کی زندگیاں بسر کررہے ہیں ہمیں یہ آزاد ملک اپنے اسلاف کی قربانیوں کی بدولت ملا ہے اب ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کا لاج رکھتے ہوئے اس ملک کی بقاء اورآزادی کی برقراریت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور خیبرپختونخوا حکومت نے سینئرسیٹزن ویلفےئر بل منظور کرکے بزرگوں کے دل جیت لئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر