بونیر میں حفظان صحت کے منافی آئس کریم کی فروخت جاری
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر ضلع کے مرکزی بازاروں اور گاؤں گاؤں کی سطح پر غیر معیاری ائیسکریم ،مشروبات اور بچوں کے کھانے کے پاپڑ اور دیگر کھانے کی غیر معیاری اشیاء کھلے عام فروخت ہورہے ہیں ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کو ئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ،بچوں میں گلے کی بیماریاں عام ہورہی ہے ۔ان غیر معیاری اشیاء پر فوری پابندی لگائی جائے ۔بونیر بار کے رکن مشتاق احمد ایڈوکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ بونیر کے مرکزی بازاروں سواڑی ،پیربابا ،جوڑ سمیت تمام بازاروں غیر معیاری ائیس کریم ،مشروبات اور سوات میں تیار ہونے والے پاپڑ اور بچوں کے کھانے کے دیگر اشیا ء کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے چھوٹے بچوں میں گلے کی بیماری عام ہے ۔غیر معیاری مشروبات پر کوئی چیک نہیں ہے اور مقامی طور پر تیار کئے جاتے ہے جس سے انسانی صحت پر برا اثر پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر قائم فوڈ افیسر کی کو ئی کارکردگی نہیں ،ان اشیاء کی معیار کو چیک کرناضروری ہے ۔انہوں نے ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ بازاروں میں چھاپے مارکر غیر معیار ی اشیاء فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں تاکہ وہ انسانی جانوں سے کھیلنا بندکردیں ۔