ڈیرہ ،تجاوزات کی آڑ میں قبرستان کی بے حرمتی پر عوام مشتعل

ڈیرہ ،تجاوزات کی آڑ میں قبرستان کی بے حرمتی پر عوام مشتعل

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)تحصیل پہاڑپور کے علاقہ لاڑ میں مقامی آبادی کے پانی اور ناجائز تجاویزات کی وجہ سے قبرستان کی بے حرمتی ، اہل علاقہ کا احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پہاڑ پور کے علاقہ لاڑ میں کے مقامی قبرستان میں مقامی آبادی کا پانی نظام نہ ہونے کی وجہ سے داخل ہورہا ہے ۔ جس کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی بھی ہورہی ہے ۔ قبرستان کی اراضی میں بعض افراد نے ناجائز تجاویزات بھی قائم کررکھی ہیں ۔ اہل علاقہ نے قبرستان کی حالت زار پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ ، ٹی ایم اے اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی کا نظام درست کرنے کے ساتھ ساتھ ناجائز قابضین سے بھی قبرستان کی اراضی و گزار کرائی جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر