مانسہرہ میں پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک

مانسہرہ میں پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک
مانسہرہ میں پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک

  

مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مانسہرہ کے علاقے گیتی داس کے قریب پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے گیتی داس کے قریب مسافرگاڑیوں کا کانوائے جب چلاس روڈ پہنچا، تو گھات لگائے ڈاکووں نے گاڑیوں پر فائرنگ کردی۔جس کے بعد کانوائے کی حفاظت پر مامور پولیس موبائل میں موجود پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں2 ڈاکو موقع پر ہی مارے گئے،جبکہ ایک پولیس اہلکار ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

مزید : قومی