پاکستان چین راہداری منصوبہ دشمنوں کو کھٹکتا ہے: صدر ممنون

21 اگست 2016 (10:27)

سکردو (ویب ڈیسک) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہمارے دشمنوں کو کھٹکتا ہے، ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق انہوں نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اقتصادی راہداری تاریخ ساز منصوبہ ہے اس سے پورا خطہ مستفید ہوگا۔ اقتصادی راہداری سے سب سے زیادہ فائدہ گلگت بلتستان کو ہوگا۔ راہداری کے عظیم الشان منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ پاکستان عالمی فورمز پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوسکتا۔ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں‘ قوم کو ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اسکردو کی طرح قراقرم یونیورسٹی کا ہنزہ میں بھی کیمپس قائم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں