روس مشکل وقت میں کام آنیوالا قابل اعتماد دوست ہے: مودی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) روسی نائب وزیراعظم دمتری روگزین نے نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ مودی نے کہا روس بھارت کا مشکل وقت میں ساتھ دینے والا اور قابل اعتماد دوست ہے۔ انہوں نے کہا روسی صدر پوٹن سے تعلقات میں توسیع اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مودی نے جون میں پیوٹن سے تاشقند میں ملاقات اور اس ماہ کے شروع میں کڈن کلم نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 کے حوالے سے ویڈیو لنک پر ہونیوالی بات چیت کو یاد کیا۔ دمتری نے مودی کو بھارت اور روس کے درمیان چلنے والے پراجیکٹس پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ مودی نے کہا ہم روسی صدر کے دورہ بھارت کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔