سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 3 اہلکار زخمی

سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 3 اہلکار زخمی
سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 3 اہلکار زخمی

  

ڈیرہ بگٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے زین لوٹی کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اسی دوران وہ بارودی سرنگ سے جاٹکرائی ۔ بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد گاڑی کو کافی نقصان پہنچا جبکہ اس میں موجود 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکاروں کو سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا جہاں ان کی حالت قدرے بہتر بیان کی جاتی ہے ۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں