سانحہ کوئٹہ، شہیدوکیل کی جیب سے چیک نکالنے والے وارڈ بوائے سمیت تین افراد گرفتار

سانحہ کوئٹہ، شہیدوکیل کی جیب سے چیک نکالنے والے وارڈ بوائے سمیت تین افراد ...
سانحہ کوئٹہ، شہیدوکیل کی جیب سے چیک نکالنے والے وارڈ بوائے سمیت تین افراد گرفتار

  

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکیل عین الدین ناصر کی جیب سے چیک نکالنے والے بولان میڈیکل کمپلیکس کے وارڈ بوائے کو پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔

روزنامہ نوائے وقت  کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں حملے کے دوران شہید ہونے والے وکیل کی جیب سے17لاکھ روپے کا چیک کہیں گر گیا یا پھر کسی نے نکال لیا جو بعد میں کیش بھی کرالیاگیا۔ شکایت ملنے پر پولیس نے چھان بین کی اور دعویٰ کیاگیا کہ چیک نکالنے والا بولان میڈیکل کمپلیکس کا وارڈ بوائے تھا جس کی شناخت عبدالغفار کے نام سے کی گئی ہے، ملزم چیک کیش کرواتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جبکہ دو مزید افراد کو بھی حراست میں لیاگیا ہے۔

مزید : کوئٹہ