جہلم: بھابھی نے ساتھی خواتین کے ہمراہ گلا دبا کر دیور کو مار ڈالا

جہلم: بھابھی نے ساتھی خواتین کے ہمراہ گلا دبا کر دیور کو مار ڈالا
جہلم: بھابھی نے ساتھی خواتین کے ہمراہ گلا دبا کر دیور کو مار ڈالا

  


جہلم (ویب ڈیسک) بھابھی نے ساتھی خواتین کے ساتھ مل کر دیور کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کریم پور جہلم کی رہائشی انم شہزاد نے اپنی دو خواتین ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے دیور محمد شہراز کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سول لائن جہلم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کیا اور تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ملزمہ انم نے الزام لگایا کہ اس کے دیور نے اس کی عزت لوٹنے کی کوشش کی تھی اس لیے میں نے اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی اور مزید تفتیش شروع کر دی۔

مزید : جہلم