رواں سال 14500چینی مسلمان فریضہ حج ادا کرینگے

رواں سال 14500چینی مسلمان فریضہ حج ادا کرینگے
رواں سال 14500چینی مسلمان فریضہ حج ادا کرینگے

  

بیجنگ (آئی این پی ) چین سے اس سال 14500مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جائیں گے ، چین نے اس مقصد کیلئے 37چارٹر پروازوں کا انتظام کر دیا ہے ، اب تک 11000چینی عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں ۔مذہبی امور کے نائب سربراہ ژینگ یانگ ٹانگ کا کہنا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اپنے عازمین حج کی دیکھ بھال کیلئے اعلیٰ پیمانے پر انتظامات کررہی ہے جن میں ان کیلئے طبی خدمات ، حفاظتی تدابیر ، رہائش اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات شامل ہیں ۔ چین کی وزارت مذہبی امور نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے دنیا بھر میں چین اور چینی مسلمانوں کے بارے میں مثبت تاثر اجاگر ہوگا ۔

مزید : بین الاقوامی