علی عظمت اور عمیر جیسوال 27 اگست کو ایکسپو سینٹر کراچی میں سروں کا مناظرہ کریں گے

علی عظمت اور عمیر جیسوال 27 اگست کو ایکسپو سینٹر کراچی میں سروں کا مناظرہ کریں ...
علی عظمت اور عمیر جیسوال 27 اگست کو ایکسپو سینٹر کراچی میں سروں کا مناظرہ کریں گے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) علما کرام کی جانب سے کسی اہم مسئلہ کے حل کیلئے مناظرہ کیا جاتا ہے جس میں دلائل سے اپنے موقف کو درست اور دوسرے کو غلط ثابت کیا جاتا ہے لیکن یہ روایت اب سیاستدانوں تک پہنچ چکی ہے اور ہم ہر روز سیاستدانوں کے ٹی وی ٹاک شوز پر مناظرے دیکھتے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ مناظرے کی روایت اب موسیقی میں بھی آگئی ہے اور پاکستانی موسیقی کی تاریخ میں پہلی بار سینئر گلوکار علی عظمت اور نوجوان عمیر جیسوال 27 اگست کو ایکسپو سینٹر کراچی میں اپنے سروں سے مناظرہ کریں گے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق موسیقی کے اس مقابلے میں دونوں گلوکار لائیو میوزک کلیش یعنی موسیقی کی جنگ لڑیں گے جس کو لوگ ابھی سے ”کلیش آف جنریشن “کا خطاب دے رہے ہیں ۔یہ کلیش، موسیقی مکالموں کا ایک سلسلہ ہے جس میں ایک سٹیج پر علی عظمت اور دوسرے پر عمیرجیسوال اپنی آوازوں سے لوگوں کو قائل کریں گے۔

چیخنے چلانے سے کوئی گلوکار نہیں بن جاتا: علی عظمت کی عمیر جیسوال پر تنقید

یہ کلیش 4 راؤنڈز پر مشتمل ہوگا جس کے پہلے راؤنڈ میں ”ڈی جے کٹ“ کو دونوں بینڈز اپنے سٹائل میں پرفارم کریں گے۔ دوسرے راؤنڈ میں ایک بینڈ اپنے مشہور گیت پیش کرے گا جس دوران دوسرا بینڈ ان گیتوں کو اپنے سٹائل میں پیش کرے گا۔ تیسرے راؤنڈ میں بینڈز اپنے گیتوں کو 3 مختلف سٹائل میں پرفارم کرنا ہوگا جبکہ آخری راؤنڈ وائلڈ کارڈ ہوگا جس کے بعد فاتح کا انتخاب کیا جائے گا۔

مارک زکربرگ نے فیس بک کے 95 ملین ڈالر خیرات کردئیے

واضح رہے کہ موسیقی کے کلیش دنیا کے مختلف ممالک مصر، اردن، جرمنی، لبنان ودیگر میں ہوچکے ہیں لیکن پہلی بار پاکستان میں لوگ اس طرح کے موسیقی مکالمہ سے روشناس ہونے جارہے ہیں۔

دکان پر مساج والی کرسی پر بیٹھے شخص کی آنکھ لگ گئی، جب سوکر اُٹھا تو اردگرد ایسا منظر کہ پیروں تلے زمین نکل گئی اور پھر۔۔۔

یاد رہے کہ اس کلیش کا سلسلہ سوشل میڈیا پر دونوں گلوکاروں کے مابین ویڈیو جنگ کے بعد سامنے آیا، ”جنون“ گروپ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار علی عظمت کی ایک مختصر ویڈیو انٹرنیٹ پر ”لیک“ ہوگئی۔ اس ویڈیو میں علی سینئر اپنے ساتھی سے ”چیخیں مارنے والے گلوکار“ سے متعلق گفتگو کر رہے تھے۔ عمیر نے ایک جوابی ویڈیو پیغام میں کہا کہ علی کی اپنی رائے مختلف ہوسکتی ہے لیکن وہ عوام کو اپنی طرز کا میوزک سننے پر زبردستی مجبور نہیں کرسکتے۔

مزید : تفریح