پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے 23 ستمبر سے سیریز کھیلے گی ، شیڈول کا اعلان رواں ہفتے متوقع

پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے 23 ستمبر سے سیریز کھیلے گی ، شیڈول کا اعلان ...
پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے 23 ستمبر سے سیریز کھیلے گی ، شیڈول کا اعلان رواں ہفتے متوقع

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے ویسٹ انڈیز سے کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز 3 ٹی ٹوینٹی، 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی جبکہ سیریز کا آغاز ٹی ٹوینٹی میچ سے ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کی سیریز کاآغاز 23 ستمبر سے ہو گا جبکہ سیریز کا ایک ٹیسٹ میچ ڈے اینڈنائٹ بھی ہو گا۔

مزید : کھیل