بالی ووڈ میں سروگیسی کا رواج بڑھ گیا،کئی ستاروں کے بچے’کرائے کی کوکھ ‘ کی پیداوار
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت بالخصوص بالی ووڈ ستاروں میں آئی وی ایف یا سروگیسی کا رواج بڑھتا جا رہا ہے۔ ستارے اپنے خاندان میں اضافہ کیلئے ہمسفر کے بجائے ’کرائے کی کوکھ‘پر اکتفا کرنے لگے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
بالی ووڈ ستاروں میں کئی نام ایسے ہیں جو سروگیسی کے تحت ہونے والے بچوں کے والدین ہیں۔51 سالہ فرح خان بھی سروگیسی کے تحت خاندان میں اضافہ کرنے والوں میں شامل ہیں ان کے 3 بچے ہیں جو آئی وی ایف کے مدد سے پیدا ہوئے ۔
اس حوالے سے بالی ووڈ کی بے باک شخصیت فرح خان نے ایک فرٹیلیٹی کلینک کے لانچ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا آئی وی ایف ان لوگوں کیلئے ایک بڑی امید ہے جن کے ہاں بچے پیدا نہیں ہوتے اور جو لوگ آئی وی ایف کی مدد سے بچے پیدا کرتے ہیں انہیں فخر سے یہ بات کہنی چاہئے کہ ان کے بچے آئی وی ایف سے پیدا ہوئے۔
فرح خان نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے بچے آئی وی ایف سے پیدا ہوئے ہیں’ کوئی پیزا والا یہ بچے ڈلیور کر کے نہیں گیا‘۔خیال رہے کہ فرح خان بالی ووڈ کی ایک ایسی شخصیت ہیں جو ہر سوال کا بے باک جواب دینے کیلئے مشہور ہیں۔
بالی وو ڈ کے کنگ سمجھے جانے والے شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام، عامر خان کے بیٹے آزاد سروگیسی کے باعث دنیا میں آئے،اور تو اور تشار کپور نے بھی سرو گیسی کی مدد سے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق فرح خان کی توعمر دیکھ کر یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ انہیں آئی وی ایف کی ضرورت کیوں پڑی، عامر اور شاہ رخ کا قصہ بھی ٹھیک ہے لیکن لوگوں کو توشار کپور کے کنوارے باپ بننے کی بات ہضم ہوتی نظر نہیں آ رہی۔