چینی شہری حج کرنے کیلئے سائیکل پر سعودی عرب پہنچ گیا
ریاض (ویب ڈیسک) چینی شہر ی محمد ماپاﺅ حج کرنے کیلئے سائیکل پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ انہو ں نے 8 ہزار 150 کلو میٹر کا سفر طے کیا، طائف پہنچنے پر چینی عازم حج کا مقامی شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ ماپاﺅ کا کہنا تھا کہ سائیکل پر اس کا طویل سفر کئی حوالوں سے یادگار رہے گا۔ مختلف ممالک سے گزرتے ہوئے قدرتی حسن کے نظارے دیکھے مگر سعودی عرب کے تاریخی مقامات کی زیارت سے حاصل ہونے والا روحانی سکون ہمیشہ یاد رہے گا۔