پنجاب پولیس ن لیگ کا عسکری ونگ، لاہور میں بھی رینجرز آپریشن کیا جائے،عمران خان

پنجاب پولیس ن لیگ کا عسکری ونگ، لاہور میں بھی رینجرز آپریشن کیا جائے،عمران ...
پنجاب پولیس ن لیگ کا عسکری ونگ، لاہور میں بھی رینجرز آپریشن کیا جائے،عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب پولیس کو مسلم لیگ ن کا عسکری ونگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی طرح پنجاب باالخصوص لاہور میں بھی رینجرز آپریشن کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہو رمیں رینجرز آپریشنز کا مطالبہ کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری رینجرز آپریشن کو لاہور تک وسعت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس ن لیگ کا عسکری ونگ بن کر رہ گئی ہے جب کہ صوبائی دارالحکومت میں ٹارگٹ کلنگ کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما مرزا تنویر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تنویر پی ٹی آئی کے دوکارکنوں کے قتل کے مدعی تھے انہیں شروع سے ہی دھمکیاں مل رہی تھیں جب کہ مجرم آج بھی آزادہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں