بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر 13 لاکھ ’چھرے‘ استعمال کیے: عدالت میں رپورٹ

بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر 13 لاکھ ’چھرے‘ استعمال کیے: عدالت میں رپورٹ
بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر 13 لاکھ ’چھرے‘ استعمال کیے: عدالت میں رپورٹ

  

نئی دہلی (صباح نیوز ) بھارت کی مرکزی ور ریاستی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کم کرنے میں ناکام ہو گئیں، عدالت میں جمع کی گئی رپورٹ کے مطابق 32 دنوں میں بھارتی فورسز نے پیلٹ گن سے کشمیریوں پر 13 لاکھ چھرے استعمال کیے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ تھما نہیں، وادی میں 43 ویں روز بھی کشیدگی برقرار رہی ، کرفیو کے باوجود بھارت مخالف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورتحال پر بات چیت کے لیے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے تمام تر صورت حال کا ذمہ دار مودی حکومت کو ٹھہرایا ۔

مزید : بین الاقوامی