ڈینگی وباءنے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا ،مزید 2 مریض ہولی فیملی ہسپتال داخل

ڈینگی وباءنے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا ،مزید 2 مریض ہولی فیملی ہسپتال داخل
ڈینگی وباءنے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا ،مزید 2 مریض ہولی فیملی ہسپتال داخل

  

راولپنڈی  (آن لائن) ڈینگی کی وباءنے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا ہے ۔ اور دو نئے ڈینگی مریضوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں داخل کروایا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق دو مریضوں میں 29 سالہ محمد تنویر شامل ہے جو کھٹاریاں سے سخت بخا کے ساتھ ہسپتال آیا اور بعدازاں انہیں ڈینگی بخار سے تشخیص کیا گیا اور ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ کراچی سے ڈینگی علامات کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوا ۔ اس سے قبل ہولی فیملی ہسپتال کی ڈسپنسری میں کام کرنے والے ورکر محمد عادل کو بھی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا دریں اثناء صوبائی وزیر صحت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ انہیں شہر کے مختلف حصوں میں ڈینگی کی موجودگی پر تشویش ہے انہوں نے محکمہ صحت کو ڈینگی لاروے ختم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : راولپنڈی