بچے پیدا کرنے کیلئے خواتین کو کس قسم کے مردوں کی تلاش ہوتی ہے؟ تحقیق میں ایسا انکشاف جس نے تمام خیالات غلط ثابت کردئیے

بچے پیدا کرنے کیلئے خواتین کو کس قسم کے مردوں کی تلاش ہوتی ہے؟ تحقیق میں ایسا ...
بچے پیدا کرنے کیلئے خواتین کو کس قسم کے مردوں کی تلاش ہوتی ہے؟ تحقیق میں ایسا انکشاف جس نے تمام خیالات غلط ثابت کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ پراعتماد، کھلنڈرے اور رنگین مزاج و ملنسار شخصیت کے مالک مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں لیکن کیا وہ انہیں اپنے بچوں کے والد کے طور پر بھی دیکھنا پسند کرتی ہیں؟ آسٹریلیا کی کوئینز لینڈ یونیورسٹی نے اس موضوع پر ایک تحقیق کی اور اس مقصد کے لئے آن لائن سپرم عطیہ کرنے والے مردوں کی شخصیت اور ان کی تلاش کرنے والی خواتین کی ترجیحات کا مطالعہ کیا۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بات حیران کن ہے کہ خواتین اولاد پیدا کرنے کے لئے جس قسم کے مرد کی تلاش میں تھیں وہ ہماری عمومی رائے سے خاصے مختلف نکلے۔ خواتین نے ایسے مردوں کے سپرم عطیہ لینے میں سب سے زیادہ دلچسپی ظاہر کی جو دانشور، شرمیلے ، پرسکون اور خاموش طبیعت کے حامل تھے، جبکہ ان کی بجائے زیادہ میل جول رکھنے والے، شہرت یافتہ یاہیرو نظر آنے والے مردوں کو زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔
تحقیق کار سٹیفن وائٹ نے جریدے میل آن لائن کو بتایا کہ خواتین نے سپرم عطیہ لیتے وقت سب سے زیادہ ناپسندیدگی ان مردوں کے لئے ظاہر کی جو کہ چڑچڑے اور جھگڑالو طبیعت کے مالک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمومی تعلق کے برعکس اپنے بچوں کے باپ کے انتخاب کے لئے خواتین خاموش طبع اور شرمیلے، مگر زہین مردوں کو ترجیح دے رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -