ایران میں مقامی طور پر تیار پہلے لانگ رینج ڈیفنس میزائل سسٹم کی تصاویر جاری

ایران میں مقامی طور پر تیار پہلے لانگ رینج ڈیفنس میزائل سسٹم کی تصاویر جاری
ایران میں مقامی طور پر تیار پہلے لانگ رینج ڈیفنس میزائل سسٹم کی تصاویر جاری

  

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے مقامی طور پر تیار کئے گئے پہلے لانگ رینج ڈیفنس میزائل سسٹم کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ایرانی سائنسدانوںنے یہ سسٹم ملک پر پابندیوں کے درمیان اپنے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے بنایا ہے۔نجی ٹی وی نے ایرانی نیوز ایجنسی کی جاری کردہ تصویر نشر کی ہے ۔بریو 373 ڈیفنس میزائل سسٹم کو روس کے ایس300سسٹم کا ہم پلہ بھی قرار دیا جارہا ہے ۔ایران اپنے دفاعی پروگرام کے تحت پہلے بھی کروز میزائل، ڈرون طیارے اور بلاسٹک میزائل تیار کرچکا ہے۔ادھر ایران کے صدر حسن روحانی نے ایک نشری تقریر میں ملک کے دفاعی بجٹ کو دوگنا کرنے کا اعلان بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع کو مضبوط ترین کیا جارہا ہے۔ایرانی صدر نے مقامی سطح پر تیار کئے گئے فائٹر جیٹ کاافتتاح بھی کردیا ہے یہ جیٹ پچاس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی