نویں کا رزلٹ، گوجرانوالہ بورڈ کی طالبہ نے 504 نمبر لے کر ریکارڈ بنادیا

نویں کا رزلٹ، گوجرانوالہ بورڈ کی طالبہ نے 504 نمبر لے کر ریکارڈ بنادیا
نویں کا رزلٹ، گوجرانوالہ بورڈ کی طالبہ نے 504 نمبر لے کر ریکارڈ بنادیا

  

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نویں جماعت کے امتحان میں مجموعی نمبروں سے صرف ایک نمبر کم لے کر طالبہ نورین کوثر نے پاکستان بھر میں ٹاپ کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تمام تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانات کا اعلان کردیا ہے جس میں بہت سے طلبا پاس تو متعدد فیل ہوئے لیکن گوجرانوالہ بورڈ کی طالبہ نورین کوثر نے تاریخ ساز نمبر حاصل کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ نورین کوثر نے نویں جماعت کے امتحان میں مطالعہ پاکستان کے علاوہ تمام مضامین میں 100 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں جبکہ مذکورہ مضمون میں طالبہ کا ایک نمبر کم آیا ہے ۔ نورین کوثر نے نویں جماعت میں 505 میں سے 504 نمبر حاصل کرکے نہ صرف پاکستان بھر میں بلکہ پورے پاکستان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔

مزید : گوجرانوالہ