مسئلہ کشمیر :بان کی مون جنرل اسمبلی کا اجلاس ،نواز شریف اے پی سی بلائیں:رحمن ملک

مسئلہ کشمیر :بان کی مون جنرل اسمبلی کا اجلاس ،نواز شریف اے پی سی بلائیں:رحمن ...
مسئلہ کشمیر :بان کی مون جنرل اسمبلی کا اجلاس ،نواز شریف اے پی سی بلائیں:رحمن ملک

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ بان کی مون مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں تو جنرل اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیا ن میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں سفاکیت کی انتہا کررہا ہے،مودی کشمیر میں بھی گجرات طرز کے قتل عام کی سوچ پر چل پڑا ہے،بھارت نے انسانی حقوق کا نام لینے پر بھی پابندی عائد کر رہی ہے۔ اگر بان کی مون مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں تو جنرل اسمبلی کا اجلاس بلائیں جبکہ نوازشریف کشمیر پر اے پی سی بلائیں۔

رحمن ملک نے کہاکہ پی پی جمہویت اور امن و استحکام کی سیاست کرتی ہے،پارٹی قیادت نے موجودہ سیاسی صورتحال پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔چاہتے ہیں کہ ٹی اوآرز کا معاملہ حکومت اور اپوزیشن مل کر حل کریں۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان الگ الگ سیاست کررہے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد