کراچی اور قصور میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

کراچی اور قصور میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
کراچی اور قصور میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی اور قصور میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جٹ لین میں فائرنگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئی ہے ،فائرنگ کے بعد خاتون کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی،پولیس کا کہناتھا کہ خاتون کی شناخت عقیلہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ خاتون کے اہل خانہ سمیت علاقہ مکینوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے اور پریڈی سٹریٹ کو ٹریفک کیلئے بندکر دیاہے ۔

دوسری جانب قصور کے علاقے مصطفی آباد میں فائرنگ کے باعث وکیل ناصر ترابی جاں بحق ہو گئے ہیں ،وکیل ناصر ترابی، سردار لطیف کھوسہ کے جونیئر تھے ۔

مزید : جرم و انصاف